کرکٹ میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں آج شام دبئی میں، بھارت ہرمن پریت کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اس دوران ویسٹ انڈیز آج سہ پہر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گا۔
آکاشوانی ہندی اور انگریزی میں باری باری میچ پر رواں تبصرہ نشر کرے گا۔
بھارتی ٹیم کو گروپA- میں شامل کیا گیا ہے، جس میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور پاکستان شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں بھارت، خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ وہ 2020 میں دوسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے اور 2018 اور 2023 کے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔ جبکہ نیوزی لینڈ 2016 کے بعد سے ICC کے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک تک بھی نہیں پہنچ سکا۔
کَل پاکستان نے شارجہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 31 رن سے ہرایا تھا۔ پاکستان نے سری لنکا کے سامنے جیت کیلئے 117 رن کا نشانہ رکھا تھا لیکن سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 85 رن ہی بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے سب سے زیادہ 30 رن بنائے تھے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔X