کرکٹ میں، آج شارجہ میں مردوں کے 19 سال سے کم عمر کے ایشیا کپ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آج دبئی میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
بھارت آخری گروپ میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ بھارت جاپان اور متحدہ عرب امارات کو ہرا کر اپنے گروپ میں دوسرے مقام پر ہے، بھارت کو افتتاحی میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔×
Site Admin | December 6, 2024 9:33 AM