June 29, 2024 10:33 AM

printer

کرکٹ میں آج رات بارباڈوس میں مردوں کے ٹی۔ٹوئینٹی عالمی کپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

کرکٹ میں، مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا فائنل مقابلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج بارباڈوس میں ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں سیمی فائنل میچ میں 68 رن سے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ، افغانستان کو ہراکر فائنل میں پہنچا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے اور دونوں ہی طرف سے اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ میچ راہل دراوڑ کیلئے بھی بطور بھارتی ٹیم کوچ آخری میچ ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں