کرکٹ میں بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا میچ بھارت اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں جاری ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔میزبان آسٹریلیا نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 17 اوورس میں 5 وکٹ پر 38 رن بنالیے ہیں۔جسپریت بمراہ روہت شرما کی عدم موجودگی میں کپتان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ روہت شرما اتوار کو ٹیم میں واپس آئیں گے اور دوسرے ٹسٹ میچ میں چارج سنبھالیں گے۔ اس ٹور میں بھارتی ٹیم پانچ ٹسٹ میچ کھیلے گی۔
Site Admin | November 22, 2024 2:31 PM