کرکٹ میں، نیوزی لینڈ نے پونے میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 198 رنز بنالئے تھے۔ دورے پر آئی ہوئی ٹیم کو اب 301 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ اِس سے قبل آج Mitchell Santner نے 7 وکٹ لئے اور بھارت کے کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے پویلین واپس بھیج دیا جبکہ اسکور میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔ بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 156 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ پر اسے 103 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ Santner نے 17 اعشاریہ تین اوورس گیندبازی کی اور اُن کے ذریعے آؤٹ ہونے والوں میں اکثر کھلاڑی LBW یا کلین بولڈ ہوئے۔نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 259 رن بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں آل راؤنڈ واشنگٹن سُندر نے پہلی مرتبہ پانچ وکٹ لئے۔ روی چندرن اشون نے تین وکٹ لئے۔ نیوزی لینڈ بینگلورو میں پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد ایک-صفر سے سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔
Site Admin | October 25, 2024 9:12 PM