کرکٹ میں، نیوزی لینڈ نے ممبئی ٹسٹ میں بھارت کو 25 رَن سے ہراکر سیریز تین – صفر سے جیت لی ہے۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے آج تیسرے دن بھارت کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 121 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی، جبکہ اُسے جیتنے کیلئے 147 رَن کا نشانہ ملا تھا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے اعجاز پٹیل نے چار اہم وکٹ لئے۔
بھارت کی باری لڑکھڑا گئی۔ کپتان روہت شرما صرف 11 رَن بناکر آؤٹ ہوگئے، جبکہ شُبھ مَن گِل اور وِراٹ کوہلی بھی ایک رَن بنا سکے۔ رویندر جڈیجہ نے 29 رَن بنائے۔ ایک مرحلے پر 71 رَن کے اسکور پر بھارت کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔
اِس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 235 اور 174 رَن بنائے۔
1955 کے بعد سے نیوزی لینڈ نے بھارت کی سرزمین پر پہلی ٹسٹ سیریز جیتی ہے۔ اِس طرح بھارت کا اپنی سرزمین پر کوئی سیریز نہ ہارنے کا 12 سال سے جاری سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔ x