August 2, 2024 9:25 AM

printer

کرکٹ میں، بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سہ پہر کولمبو میں کھیلا جائے گا

کرکٹ میں آج کولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ آر پریم داسا اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑی روہت شرما اور وراٹ کوہلی اس میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم اس سیریز میں بھی سبھی میچ جیتنے کی کوشش کرے گی، کیونکہ ٹی-ٹوینٹی میچوں کی حالیہ سیریز میں بھارتی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو تین-صفر سے ہرایا تھا۔ 2024 میں بھارتی ٹیم کا یہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔ وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت تقریباً دوسال کے عرصے کے بعد ایک روزہ میچوں میں واپسی کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں