کرکٹ میں، انڈین پریمیر لیگ IPL 2025 کا 18 واں ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو T20 میچوں سے ایک مرتبہ پھر لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ IPL کے شاندار مقابلوں میں دنیا کے چوٹی کے کھلاڑی اپنے جوہر کا مظاہرہ کریں گے، جس سے شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوگا۔
IPL کا افتتاحی میچ آج کولکاتہ کے ایڈین گارڈن میں دفاعی چمپئن کولکاتہ نائٹ رائڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ RCB ٹیم کی قیادت Rajat Patidar کریں گے جبکہ KKR کی قیادتAjinkya Rahane کریں گے۔
میچ کے آغاز سے پہلے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ Disha Patani، سحر انگیز گلوکارہ شیریا گھوشال اور پنجابی Rapper و گلوکار Karan Aujla اپنے فن سے شائقین کو مسحور کریں گے۔ IPL میں کُل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کُل 74 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلہ 25 مئی کو ہوگا۔×