ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 10, 2024 2:46 PM

printer

کرن رجیجو نے کہا ہے کہ حکومت نتیجہ خیز پارلیمانی اجلاس کی یقین دہانی چاہتی ہے، سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی اپیل

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے، پارلیمانی کارروائی کے، خوش اسلوبی سے جاری رہنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ارکانِ پارلیمنٹ سے زور دے کر کہا کہ وہ  بحث مباحثے پر توجہ مرکوز کریں۔ جناب رجیجو نے نتیجہ خیز پارلیمانی اجلاس کو یقینی بنانے کے حکومت کے ارادے کو دہرایا اور سبھی اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

جناب کرن رجیجو نے موجودہ تعطل کے بارے میں کہا کہ سماجوادی پارٹی، TMC اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ سمیت کئی ارکان نے، ایوان میں بامعنی بحث مباحثے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ البتہ انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی پر یہ الزام لگاتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ وہ پارلیمانی جمہوریت میں یقین نہیں رکھتے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ حکومت بنیادی قوانین کو منظور کرنے کی پابند ہے لیکن وہ پارلیمنٹ کے سبھی ارکان کے ساتھ بحث مباحثے اور اُن سے موصول ہونے والی جانکاری کو ترجیح دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں