کرناٹک ہائی کورٹ وزیراعلیٰ سداّ رمیا کی طرف سے دائر کی گئی ایک درخواست کو خارج کردیا ہے، انھوں نے گورنر کی طرف سے MUDA اراضی معاملے میں قانونی کارروائی کرنے کے لئے دی گئی اجازت کو چیلنج کیا تھا۔ اگست کی 16 تاریخ کو گورنر تھاور چند گہلوت نے بھارتیہ نیائے سنہیتا اور بدعنوانیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کرنے کی منظوری دی تھی۔ واحد جج جسٹس M Nagaparsanna کی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ گورنر آزادانہ طور پر فیصلہ لینے کا حق رکھتا ہے۔
سدا رمیا نے 19 اگست کو اسے چیلنج کیا تھا۔ بدعنوانیوں کے خلاف کام کرنے والے سرگرم کارکن T J Abraham، Snehmayi کرشنا اور پردیپ کمار نے کارروائی کرنے کی گورنر موصوف سے اجازت مانگی تھی۔ ان لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ سدا رمیا کی بیوی پاروتی نے تین اعشاریہ ایک چھ ایکڑ اراضی کے بدلے 14 ہاؤسنگ سائٹس حاصل کی تھیں۔x