کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے آج میسورو شہری ترقیاتی اتھارٹی Muda سائٹ الاٹمنٹ گھپلے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ٹی جے ابراہم، پردیپ اور سنیہ مائی کرشنا کی طرف سے دائر کی گئی تین عرضیوں کی بنیاد پردی گئی ہے۔ اس سے پہلے 26 جولائی کو گورنر گہلوت نے وزیر اعلیٰ سدا رمیا کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا، جس میں ان سے سات دن کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا تھا کہ انہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے جواب میں کرناٹک کی کابینہ نے سخت سفارش کی تھی کہ گورنر، وزیراعلیٰ کو جاری کردہ نوٹس کو واپس لیں۔ کابینہ نے ان پر آئینی کردار کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔××
Site Admin | August 17, 2024 2:59 PM
کرناٹک کے گورنر نےمُڈا دھاندلی میں وزیر اعلیٰ سداّ رمیاّ کے خلاف کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
