ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 2:31 PM

printer

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا مبینہ MUDA گھپلے کے معاملے میں آج میسورو میں لوک آیکت پولیس کے سامنے پیش ہوئے

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا میسورو میں لوک آیکت پولیس کے سامنے پیش ہوئے، جو میسورو شہری ترقیاتی اتھارٹی MUDA کی مبینہ دھاندلی کے بارے میں تفتیش کررہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ میسورو ترقیاتی اتھارٹی نے سدارمیا کی بیوی Parvathi کو مکانات کی جگہیں الاٹ کرنے میں گڑبڑ کی تھی۔ لوک آیکت نے سدارمیا، اُن کی بیوی اور دوسروں کے حلاف بدعنوانیوں، دھوکے بازی اور جعلسازی کے الزامات میں کیس درج کیا تھا۔ منتخبہ نمائندوں کی خصوصی عدالت نے 25ستمبر کو یہ معاملہ اسے سونپا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کیس دائر کئے جانے کے بعد سدارمیا کی بیوی نے مکانات کی جگہیں MUDA کو واپس کردی تھی۔ اِسی دوران اِس معاملے میں درخواست گزار Snehamayi Krishna نے اِس کیس کی CBI سے چھان بین کرانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں