ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 2, 2024 9:36 PM

printer

کرناٹک کے ریاستی وزیر جنگلات Eeshwar Khandre نے کہا ہے کہ مغربی گھاٹوں میں جنگلات کی اراضی پر قابض لوگوں کو خالی کرایا جائے گا

کرناٹک کے ریاستی وزیر جنگلات Eeshwar Khandre نے کہا ہے کہ مغربی گھاٹوں میں جنگلات کی اراضی پر قابض لوگوں کو خالی کرایا جائے گا۔ آج بینگلورو میں منعقدہ ایک میٹنگ میں وزیر موصوف نے اپنے محکمے کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ وہ 2015 کے بعد جنگلاتی زمینوں پر تعمیر ہونے والی بستیوں کو خالی کرائیں۔ وزیر موصوف نے احکامات جاری کیے کہ ایک مہینے کے اندر اندر اُن کے خلاف کارروائی شروع کی جانی چاہیے اور اس سلسلے میں اُن کو ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی گھاٹوں اور شولا جنگل کے کئی حصے، Coffee کے باغات، مکانات، ہوم اسٹے اور ریزارٹس میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
انھوں نے نشاندہی کی کہ ماہرین کے مطابق غیر سائنسی ترقی، جنگلات اور پہاڑیوں کی کٹائی، پہاڑی علاقوں میں بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت اور اِن مقامات پر بڑی تعداد میں سیاحوں کا جمع ہونا، مٹی کے تودے کھسکنے کی اہم وجوہات ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں