چین میں Human Metapneumovirus (HMPV) کے پھیلنے کی تشویش کے دوران کرناٹک میں HMPV کے دو معاملات کا پتہ چلا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR نے Human Metapneumovirus کے دو مریضوں کا پتہ لگایا ہے۔ مرکزی وزارت صحت، جانچ کے اپنے سبھی ذرائع کے ساتھ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تین مہینے کی ایک بچی اور 8 مہینے کے ایک بچے میں اس وائرس کا پتہ چلا ہے۔ دونوں بچوں کا علاج چل رہا ہے اور وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ان دونوں مریضوں نے کوئی بین الاقوامی سفر بھی نہیں کیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ HMPV بھارت سمیت پوری دنیا میں موجود ہے اور کئی ملکوں میں HMPV سے متعلق تنفسی امراض کی اطلاع ملی ہے۔
کرناٹک کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر دنیش Gundu راؤ نے بنگلورو میں HMPV کے دو معاملات سامنے آنے کے بعد اپنے محکمے کے عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ آج میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ ICMR کے ساتھ رابطے میں ہے اور ایک سے دوسرے میں پھیلنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے سبھی احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
دلی کے صحت سے متعلق حکام نے Human Meta Pneumo Virus(HMPV) اور سانس کی تکلیف سے متعلق دیگر وائرس کے ممکنہ صحت خطرات کیلئے تیاری کو یقینی بنانے کی خاطر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مربوط صحت کی معلومات سے متعلق جامع پلیٹ فارم IHIP پورٹل کے ذریعے انفلوئنزا جیسی بیماری اور سانس لینے میں شدید تکلیف کے انفیکشن کے بارے میں فوری طور پر رپورٹ کریں۔ بیماری کی صورت میں الگ تھلگ کئے جانے کے سخت ضابطوں اور مشتبہ معاملات کیلئے احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی قرار دیاگیا ہے۔
اسپتالوں کو ہلکی بیماری کے معاملات کے علاج کے لیے ادویات اور کھانسی کے سیرپ دستیاب کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ چین میں سانس لینے میں تکلیف کی بڑھتی بیماری کے پیش نظر یہ سفارشات کی گئی ہیں۔