ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 24, 2025 3:14 PM

printer

کرناٹک میں ایک مخصوص اقلیتی گروپ کیلئے ریزرویشن کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی سے کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی

کرناٹک میں پبلک Contracts میں ایک مخصوص اقلیتی گروپ کو ریزرویشن دیئے جانے کے معاملے اور اِس کوٹے کیلئے آئین میں تبدیلی کے تعلق سے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے مبینہ بیان کے معاملے پر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں BJP کے ارکانِ پارلیمنٹ نے ہنگامہ کیا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی اِس معاملے پر دن میں دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ آج صبح ایوانِ بالا کی کارروائی شروع ہوتے ہی حکمراں اتحاد کے ارکان نے اِس معاملے پر احتجاج شروع کردیا۔

 آئین میں تبدیلی کے بارے میں جناب شیو کمار کی مبینہ رائے زنی کا حوالہ دیتے ہوئے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے ایک مخصوص اقلیتی گروپ کیلئے ریزرویشن لاکر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کے وقار کو گرایا ہے۔                                                             SB – Kiren Rijiju

ایوان کے لیڈر جے پی نڈا نے بھی کانگریس پر مذکورہ اقدام کے ذریعے آئین کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ملک میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف تھے۔      SB – Nadda

اِدھر اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے اِس پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تیار کردہ آئین میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی ریزرویشن ختم کرسکتا ہے۔          SB – Kharge

اِدھر لوک سبھا میں جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو حکمراں اتحاد کے ارکان نے اِسی معاملے پر شور و غل کیا، جبکہ سماجوادی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے تختیوں کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے۔ اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں تختیاں لہرانے پر اعتراض کیا اور اِسے ایوان کے ضابطوں اور وقار کے منافی قرار دیا۔ اِدھر BJP کے ارکان بھی کرناٹک میں ایک مخصوص اقلیتی گروپ کیلئے ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کھڑے ہوگئے۔ اسپیکر موصوف نے ارکان پر زور دیا کہ وہ ایوان میں سوالوں کے وقفے کی کارروائی چلنے دیں لیکن ارکان نے اِس پر کوئی دھیان نہیں دیا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں