ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 2:50 PM

printer

کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش آج اپنا یوم تاسیس منا رہے ہیں

کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش  آج اپنا یوم تاسیس منارہے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے عوام کو اُن کی ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے ان ریاستوں کے لوگوں کی خوشی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کرناٹک میں ایسے باصلاحیت لوگ ہیں، جو پیداوار اور اختراع کے سیکٹروں کو مضبوطی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ Kannada Rajyotsava کی شاندار ثقافت اور روایات کو تسلیم کئے جانے کا نہایت خصوصی موقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کیرالہ ریاست اپنے مسحور کن مناظر، درخشاں روایات اور محنت کش افراد کیلئے جانی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔ چھتیس گڑھ کے عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ ریاست شاندار لوک روایتوں اور قبائلی ثقافت کا ایک ایسا شاندار مجموعہ ہے اور یہ ترقی کے راستے پر مسلسل تیزی کے ساتھ گامزن ہے۔ جناب مودی نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ہریانہ اپنی مالامال تاریخی وراثت کیلئے مشہور ہے، جس نے ملک کی ترقی میں اہم تعاون دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی خزانے اور ثقافتی وراثت سے مالامال مدھیہ پردیش نے ہر شعبے میں ترقی کے مسلسل نئے معیارات قائم کئے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، تمل ناڈو، لکشدیپ اور پڈوچیری کے لوگوں کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کی ترقی کے سفر میں اِن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کی خدمات کا ذکر کیا۔ دوسری طرف جناب جگدیپ دھنکھڑ نے دعا کی ہے کہ یہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ترقی کرتے رہیں اور ملک کے امن اور خوشحالی میں اپنا تعاون دیتے رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں