ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 10, 2024 9:33 PM

printer

کرشک میں یوکرین کے حملے کے جواب میں روس نے یوکرین کی سرحد سے متصل Kursk، Belgorod اور Bryansk کے خطوں میں دہشت گردی مخالف اقدامات کئے ہیں

کرشک میں یوکرین کے حملے کے جواب میں روس نے یوکرین کی سرحد سے متصل Kursk، Belgorod اور Bryansk کے خطوں میں دہشت گردی مخالف اقدامات کئے ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق قومی کمیٹی نے جو اقدامات کئے ہیں اُن میں وہاں کے باشندوں کو ممکنہ طور پر منتقل کرنا، مخصوص علاقوں میں ٹرانسپورٹ پر بندشیں، اہم مقامات کے اطراف سکیورٹی سخت کرنا اور ٹیلیفون اور دیگر مواصلاتی نظام کی Wiretapping شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی خطوں میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی یوکرین کی بھرپور کوشش کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی فوج کو لگاتار پسپا کر رہی ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یوکرین کی فوج کے 280 سے زیادہ اہلکار مارے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں