انگلینڈ میں آج شام سے کبڈی عالمی کپ 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھارتی مردوں کی ٹیم نے اٹلی کو 64-22 سے شکست دی ہے۔ اِس سے پہلے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم نے ہنگری کو 101-25 سے ہرایا۔ مردوں کی10 ٹیمیں، دو گروپوں، A اور B، میں منقسم ہیں۔ بھارت گروپ۔B میں اٹلی، اسکاؤٹ لینڈ، Wales اور چین کے ساتھ کھیلے گا۔دوسری طرف خواتین کی چھ ٹیموں کو دو گروپوں، D اور E میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بھارت، گروپ۔D میں Wales اور پولینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ بھارتی خواتین ٹیم کا مقابلہ، بھارتی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 5 بجے Wolverhamption میں Wales سے ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ پہلی بار ایشیا کے باہر ہو رہا ہے، جس میں برطانیہ کے West Midlands خطے کے برمنگھم، Coventry، Walsall اور Wolverhampton میں سات دنوں کے اندر، 60 میچ کھیلے جائیں گے۔
2019 میں ملیشیا نے پہلے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی اور بھارت نے مردوں اور خواتین، دونوں کا خطاب حاصل کیا تھا۔
Site Admin | March 17, 2025 9:04 PM
کبڈی ورلڈ کپ میں، بھارت نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس نے برطانیہ کے Wolverhampton میں مردوں کے زمروں میں اٹلی کو شکست دی
