کبڈی عالمی کپ 2025 میں خواتین کی بھارتی ٹیم نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کی۔ بھارتی ٹیم نے گروپ۔D کے افتتاحی میچ میں Wales کو89-18 سے شکست دی۔ یہ میچ آج شام انگلینڈ کے Wolverhampton میں کھیلا گیا۔ خواتین کے ایک دیگر مقابلے میں گروپ۔E میں انگلینڈ نے ہنگری کو 85-15 سے ہرا دیا۔وہیں مردوں کے زمرے میں گروپ۔ B میں آج رات اسی مقام پر بھارت کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔اِس سے پہلے گروپ۔B کے ایک اور میچ میں Wales نے اٹلی کو 71-32 سے ہرا دیا۔اس سے قبل مردوں کی بھارتی ٹیم نے کَل اٹلی کو 64-22 سے شکست دیتے ہوئے اپنی مہم کا مثبت آغاز کیا۔ٹورنامنٹ کے شروعاتی مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے ہنگری کو 101-25 سے ہرا دیا۔بھارت کے مردوں اور خواتین دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن کے طور پر کھیل رہی ہیں۔
مردوں کے زمرے میں دو زمروں A اورB میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت کو گروپ B میں اٹلی، اسکات لینڈ، ویلز اور ہانک کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ A میں انگلینڈ، ہنگری، پولینڈ، جرمنی اور امریکہ شامل ہیں۔ وہیں خواتین کے زمرے میں 6 ٹیمیں ہیں، جنہیں گروپ D اور گروپ E میں تقسیم کیا گیا ہے۔خواتین کی بھارتی ٹیم گروپ D میں ہے اور Wales اور پولینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے، جبکہ گروپ E میں ہانک کانگ، ہنگری اور انگلینڈ کی خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔
Site Admin | March 18, 2025 9:39 PM
کبڈی عالمی کپ میں،انگلینڈمیں بھارتی خواتین ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میںWalesکو شکست دی ہے
