کبڈّی عالمی کپ کے کل رات انگلینڈ کے Wolverhampton میں کھیلے گئے انتہائی دلچسپ مقابلے میں بھارت کے مردوں کی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ ڈرامائی طور پر 64-64 پر ڈرا کر دیا۔
بھارت کا اگلا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا، جبکہ اسکاٹ لینڈ، 19 مارچ کو اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔
خواتین کے زمرے میں بھارت کی خواتین ٹیم نے گروپ D کے مقابلے میں ویلز کو 89-18 سے شکست دیتے ہوئے اپنی مہم کی مثبت شروعات کی ہے۔ خواتین زمرے کے گروپ E کے ایک دیگر مقابلے میں انگلینڈ نے ہنگری کو 85-15 سے ہرا دیا۔×