کاٹھمنڈو میں بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی سیکورٹی کے میدان میں تال میل کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ شروع ہوئی ہے جو پیر تک جاری رہے گی۔میٹنگ میں سرحد پار کے جرائم پر قابو پانے اور تیسرے ملک کے باشندوں کے غیرقانونی داخلے کی روک تھام کے بارے میں غوروخوض کیا جارہا ہے۔ نیپال کی طرف سے سرحدی علاقوں میں جرائم پر قابو پانے اور اس سلسلے میں جانکاری کے تبادلے، غیرقانونی منشیات کے دھندے، بردہ فروشی اور تیسرے ملکوں کے باشندوں کے غیرقانونی داخلے کی روک تھام کے لیے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔میٹنگ میں بھارتی وفد کی قیادت SSB کے ڈائریکٹر جنرل امرت موہن پرساد کررہے ہیں۔بھارت کے وفد نے اتوار کو وزیرداخلہ رمیش Lekhak سے سنگھ دربار میں بات چیت کی تھی۔ اس موقع پر نیپال کے وزیر داخلہ جناب Lekhak نے کہا کہ غیرقانونی طور پر سرحد پارکرنے والے افراد کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آیا جانا چاہئے۔
Site Admin | November 18, 2024 2:00 PM