کانگو میں، آج ایک فوجی عدالت نے 37 افراد کو موت کی سزا سنائی ان میں تین امریکی، ایک برطانوی، ایک بیلجیم میں اور ایک کناڈا کا شہری شامل ہے۔ ان افراد کو بغاوت کی ایک کوشش میں شامل ہونے کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے اس برس مئی میں صدارتی محل اور صدر Elix Tshisekedi کے ایک حامی کے گھر پر حملہ کیا تھا۔
حملے کی سازش کا مشتبہ قصوروار Christian Malaya حملے کے دوران پانچ دیگر افراد کے ساتھ مارا گیا تھا۔