کانگو جمہوریہ ریپبلک کی راجدھانی میں Makala سینٹرل جیل سے فرار ہونے کی ایک کوشش میں کم سے کم 129 قیدی ہلاک اور دیگر 59 زخمی ہوگئے۔ کانگو جمہوریہ ریپبلک کے امور داخلہ کے وزیر Shabani Lukoo نے آج کہا کہ 24 قیدی انتباہی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ہجوم میں یا دَم گھٹنے سے اُس وقت ہلاک ہوگئے جب کَل صبح سویرے انھوں نے راجدھانی Kinshasa میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں والی جیل سے بھاگنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی عمارت، رجسٹری، اقامت گاہ اور خوراک کے ڈِپوؤں کو بھی جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش کے دوران آگ لگا دی گئی۔ اِس بھگدڑ میں 59 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ کَل صبح Makala سینٹرل جیل سے کئی گھنٹوں سے فائرنگ کی آواز سنائی دیتی رہی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق اِس جیل میں جس میں ایک ہزار 500 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، 12 ہزار سے زیادہ قیدی تھے۔
Site Admin | September 3, 2024 9:42 PM