کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی دلّی کے فیصلے کو پوری انکساری کے ساتھ تسلیم کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب گاندھی نے دلّی کے سبھی کانگریس کارکنوں کا اُن کے اخلاص کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آلودگی، افراطِ زر اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔
کانگریس صدر ملیکاارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ پارٹی نے عوام کے مفاد میں حکومت کے خلاف ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام نے دلّی میں کانگریس کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کے فیصلے کو قبول کرتی ہے۔
Site Admin | February 8, 2025 9:49 PM
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی دلّی کے فیصلے کو پوری انکساری کے ساتھ تسلیم کرتی ہے
