August 18, 2024 4:40 PM

printer

کانگریس کے سینئرلیڈر طارق حمید کرّا نے کل باضابطہ  طورپر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

        کانگریس کے سینئرلیڈر طارق حمید کرّا نے کل باضابطہ  طورپر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی JKPCC کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب کرّا نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی گڑھ مرکزی Shalteng جس کو پہلے بٹمالو کے نام سے جانا جاتا تھا سمیت سری نگرکی کسی بھی اسمبلی سیٹ سے چناؤ لڑنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فوری توجہ اسمبلی انتخابات اور پارٹی کے لئے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے پررہے گی۔ کرّا نے کہا کہ جموں وکشمیر کی علاقائی پارٹیوں کے ساتھ انتخابات سے قبل اتحاد کا فیصلہ مقامی لیڈروں اور مرکزی لیڈر شپ کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پی ڈی پی کے سابق لیڈر جناب کرّا سابقہ پی ڈی پی اور کانگریس کی اتحادی حکومت میں وزیر خزانہ بھی تھے۔

         انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی مخالفت کرتے ہوئے 2016 میں پی ڈی پی اور لوک سبھا سے استعفیٰ دے دیا تھا اور 2017 میں کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں