کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے آج ملک میں 50 فیصد ریزرویشن کی حد کو ہٹانے اور ذات پر مبنی سروے کرانے کا وعدہ کیا۔ مہاراشٹر کے کولھاپور میں سَموِدھان سمّان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے جناب گاندھی نے بھارت کے آئین کے تحفظ کیلئے مذکورہ دونوں اقدامات کو بے حد اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی سروے اور ملک کے اہم اداروں میں مختلف برادریوں کی حصے داری کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔
Site Admin | October 5, 2024 9:44 PM