کانگریس نے، دلّی کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد تشکیل دینے کے امکان سے انکار کیا ہے۔ آج قومی راجدھانی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دلّی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ پارٹی، اسمبلی کی سبھی 70 سیٹوں کیلئے اپنے امیدوار اتارے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے، لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے، کافی نقصان اٹھایا ہے۔پارٹی کی طرف سے یہ ردِّ عمل، آئندہ اسمبلی انتخابات میں، کوئی اتحاد تشکیل نہ دینے کے، عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کجریوال کے اعلان کے بعد ظاہر کیا گیا ہے۔
Site Admin | December 1, 2024 9:20 PM