ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 23, 2024 9:50 PM

printer

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کیرالہ کی وائیناڈ پارلیمانی سیٹ جیت لی ہے۔ BJP کے Santukrao Hambarde ناندیڑ لوک سبھا حلقے میں آگے چل رہے ہیں

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے اپنے قریبی حریف اور CPI کے امیدوار Sathyan Mokeri کو چار لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے۔مہاراشٹر کے ناندیڑ لوک سبھا حلقے میں BJP کے امیدوار ڈاکٹر Santukrao Hambarde، کانگریس کے اپنے حریف رویندر چوہان سے آگے چل رہے ہیں۔
ادھر BJP کی قیادت والے NDA نے 13 ریاستوں کی 46 اسمبلی سیٹوں کا ضمنی انتخاب جیت لیا ہے۔ اتحاد نے 25 سیٹیں جیتی ہیں، کانگریس کو 7، ترنمول کانگریس کو 6 عام آدمی پارٹی کو 3، سماجوادی پارٹی کو 2 اور NPP، سی پی آئی ایم اور BAPکو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔
راجستھان کی سات سیٹوں میں سے BJP کو پانچ جبکہ بھارت آدی واسی پارٹی BAP اور کانگریس کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے تمام چھ سیٹیں جیتی ہیں۔
آسام میں NDA نے تمام پانچوں سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔ BJP نے تین اور اُس کی اتحادی آسام گن پریشد اور یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔
بہار میں حکمراں NDA نے چاروں اسمبلی سیٹیں جیت لی ہیں۔پنجاب میں چار میں سے تین سیٹیں عام آدمی پارٹی اور ایک سیٹ کانگریس نے جیتی ہے۔چھتیس گڑھ میں حکمراں BJP نے رائے پور کی سیٹ جیت لی ہے۔کرناٹک میں حکمراں کانگریس نے سبھی تینوں سیٹیں اور میگھالیہ میں حکمراں NPP نے واحد سیٹ جیت لی ہے۔ اتراکھنڈ میں کیدارناتھ اسمبلی سیٹ پر BJP نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کیرالہ میں ایک سیٹ کانگریس نے اور ایک CPIM نے جیتی ہے۔گجرات میں BJP میں واحد سیٹ جیتی ہے۔
اترپردیش میں حکمراں NDA نے 9 میں سے 7 سیٹیں جیتی ہیں۔ BJP کو 6 سیٹیں ملی ہیں جبکہ اُس کی اتحادی RLDنے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کو 2 سیٹیں ملی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس اور BJP کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔سکم میں حکمراں SKM کے دو امیدواروں کو بلامقابلہ فاتح قرار دیا جاچکا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں