ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 19, 2024 10:30 AM

printer

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا کے منتخب رکن راہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے استعفیٰ دیا

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا کے منتخب رکن راہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے لوک سبھا میں اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کَل جناب گاندھی کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ رکھیں گے اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ چھوڑ دیں گے۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب کھڑگے نے کہا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کیرالہ میں وائناڈ لوک سبھا سیٹ انتخاب لڑیں گی۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کو رائے بریلی سیٹ برقرار رکھنی چاہیے کیونکہ اِس جگہ کا اُن کے کنبے سے قریبی تعلق ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں