کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چئیرپرسن محترمہ سونیا گاندھی نے آج نئی دلی میں ’اندرا بھون‘ پارٹی کے نئے صدر دفتر کا افتتاح کیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی، ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے دیگر رہنما افتتاح کی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کھڑگے نے کہا کہ پارٹی کا نیا صدر دفتر جمہوریت، قومیت، سیکولرازم، سب کی شمولیت والی ترقی اور سماجی انصاف کے اصولوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کا نیا ہیڈکوارٹر بھارتی نیشنل کانگریس کی 140 سالہ قدیم شاندار تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔x