ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 9:23 PM

printer

کانگریس اور عام آدمی پارٹی، دلّی اسمبلی کے آئندہ انتخابات، اکیلے ہی لڑیں گی

سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کجریوال نے دلّی کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں، اپنی پارٹی کے، کسی دیگر پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکان سے انکار کیا ہے۔ جناب کجریوال نے نئی دلّی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران آئندہ انتخابات میں، اتحاد کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔عام آدمی پارٹی، آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے گیارہ امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کرچکی ہے۔
اپنے پارٹی MLA نریش بالیان کی گرفتاری کے بارے میں جناب کجریوال نے کہا کہ بالیان، بدمعاشوں کے سرغنہ کپل سانگوان کا شکار ہوا ہے اور بالیان کو، سانگوان کی طرف سے تاوان کیلئے کالز موصول ہو رہی تھیں۔
اِدھر دلّی BJP کے سربراہ ویریندر سچدیوا نے آج روپیہ پیسہ اینٹھنے کے کیس اور گرفتار کئے گئے عام آدمی پارٹی MLA نریش بالیان نیز بدمعاشوں کے سرغنہ کپل سانگوان عرف نندو کے درمیان مبینہ بات چیت کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال پر نکتہ چینی کی ہے۔ جناب سچدیوا نے کہا کہ وہ کَل دلّی پولیس کمشنر سے ملاقات کریں گے اور اِس معاملے کی مکمل تفتیش کیلئے کہیں گے تاکہ سچائی سامنے آسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں