کانگریس اور شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے بتدریج 23 اور 15 امیدواروں پر مشتمل اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس نے دیگر امیدواروں کے ساتھ رالے گاؤں سے وسنت پور کے، ساونیر سے انوجا کیدار، ارجُنی مورگاؤں سے دلیپ بانسوڑ، جالنا سے کیلاش گورنٹیال اور شیو کولیواڑہ سے گنیش یادو کو کھڑا کیا ہے۔ شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی نے دیگر امیدواروں کے ساتھ دُھلے سے انیل گوٹے، ہنگولی سے روپالی پاٹل، شیوڈی سے اجے چودھری اور بھائے کھلا سے منوج جام سُتکر کو کھڑا کیا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے پرچے داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔ ووٹنگ 20 نومبرکو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔××
Site Admin | October 26, 2024 3:35 PM