کانکنی کی وزارت نے اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے تعلق سے آج بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے۔ اِس تعاون سے بھارت کو اہم معدنیات کے شعبے میں قابل بھروسہ ڈیٹا ، تجزیے اور پالیسی سفارشات فراہم ہوں گی، ملک کی فیصلے کی صلاحیت لینے میں اضافہ ہوگااور اہمیت کے حامل وسائل کے بندوبست کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
یہ ملک کو اہم معدنیات کے شعبے میں پالیسیوں، ضابطوں اور سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو سمت دینے کے اہل بنائے گا۔ مرکزی کابینہ نے پچھلے مہینے کی تین تاریخ کو IEA اور کانکنی کی وزارت کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے جانے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ X