کرکٹ میں آج کانپور میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 107 رن بنائے تھے۔ کَل سہ پہر شدید بارش کے سبب پہلے دن کا کھیل جلد ختم ہونے سے پہلے بھاری بارش کی وجہ مومن الحق 40 رن اور مشفق الرحیم 6 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ بھارت کی طرف سے آکاش دیپ نے 2 وکٹ، جبکہ روی چندرن اشون نے ایک وکٹ حاصل کئے۔
اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رُک رُک کر بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ بھارت 2 میچوں کی یہ سیریز دو صفر سے جیتنے کی کوشش کررہا ہے۔ چنئی میں بھارت نے پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو 280 رن کے بڑے فرق سے ہرایا تھا اور اُسے ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔×