کرکٹ میں، کانپور ٹیسٹ کے چوتھے دن بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 26 رن بنالئے تھے۔
اِس سے پہلے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹ پر 285 رن بنا کر اپنی پاری ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اُسے 52 رن کی سبقت حاصل ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 107 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 233 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بارش اور میدان گیلا ہونے کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے دن کا کھیل نہیں ہوسکا تھا۔بھارت دو میچوں کی سیریز میں جیت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اُس نے چنئی میں پہلا ٹیسٹ 280 رن سے جیت ایک-صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
Site Admin | September 30, 2024 9:29 PM