ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 8, 2025 10:21 PM

printer

کاندلہ میں دین دَیال پورٹ کی کارگو لے جانے کی صلاحیت 300 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کے بعد یہ ایک بڑا ٹرمنل پورٹ بن جائے گا: سربانند سونووال

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ کاندلہ میں دین دَیال پورٹ کی کارگو لے جانے کی صلاحیت 300 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کے بعد یہ ایک بڑا ٹرمنل پورٹ بن جائے گا اور سبز ہائیڈروجن کے شعبے میں ملک کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ جناب سونووال نے کاندلہ میں دین دَیال پورٹ اتھارٹی (DPA) میں متعدد پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ جناب سونووال نے دین دَیال پورٹ میں گرین ہائیڈروجن ایکسیلنس سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا اور کچرے کو کارآمد بنانے کے ایک پلانٹ اور کیندریہ ودیالیہ کی ایک نئی عمارت سمیت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔

اِس موقع پر انہوں نے کاندلہ پورٹ پر 57 ہزار کروڑ روپے مالیت کے تعمیر کے دو نئے پروجیکٹوں کا بھی اعلان کیا۔

اِس میں 27 ہزار کروڑ روپے مالیت کا خلیج کے باہر ایک نیا بڑا ٹرمنل پورٹ اور 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کا جہاز سازی کا ایک پروجیکٹ شامل ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں