ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2024 9:43 PM

printer

کامرس کے سکریٹری سنیل بارتھ وال نے کہا ہے کہ بھارت، ضروری اجناس جیسے چاول کی فراہمی کے ذریعے افریقہ کی غذائی دستیابی کو یقینی بنانے کا پابند ہے

کامرس کے سکریٹری سنیل بارتھ وال نے کہا ہے کہ بھارت، ضروری اجناس جیسے چاول کی فراہمی کے ذریعے افریقہ کی غذائی دستیابی کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔ نئی دلّی میں آج CII بھارت-افریقہ بزنس کانکلیو کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب بارتھ وال نے کہا کہ افریقہ کے صحت سے متعلق نظام کی ترقی میں بھارتی دوا ساز کمپنیاں کافی اہمیت رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیلی میڈیسن خدمات دنیا بھر کے ممالک کی مدد کر رہی ہیں جس میں افریقہ ایک بڑا ساجھے دار ہے۔Burundi کے نائب Prosper Bazombanza نے کہا کہ Burundi کی ترقی میں اقتصادی ساجھے داری کافی اہمیت کی حامل ہے۔ لائبیریا کے نائب صدر Jeremiah Kpan Koung نے ساجھے داری پر تبادلہ خیال کرنے اور زرعی صنعت میں سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو مدعو کیا۔ ماریشس کے نائب صدر Marie Cyril Eddy Boissézon نے کہا کہ اپنے پچھلے ایڈیشن کی طرح بھارت-افریقہ کانکلیو بھی بھارت اور افریقہ کے بیچ تعلقات میں بڑی پیشرفت ہے۔ زمبابوے کے نائب صدر ڈاکٹر C.G.D.N. Chiwenga نے کہا کہ مقصد ایسے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل ہے جو قابل تجدید توانائی، زراعت، کانکنی، خلائی ٹیکنالوجی، نقل وحمل، لاجسٹکس اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں