ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 9:55 PM

printer

کامرس کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی الیکٹرونکس برآمدات، دسمبر 2024 میں 35 اعشاریہ ایک ایک فیصد سے بڑھ کر دو سال کی بلند ترین سطح 3 اعشاریہ پانچ-آٹھ ارب ڈالر ہوگئی ہے

کامرس کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی الیکٹرونکس برآمدات، دسمبر 2024 میں 35 اعشاریہ ایک ایک فیصد سے بڑھ کر دو سال کی بلند ترین سطح 3 اعشاریہ پانچ-آٹھ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کی الیکٹرونکس برآمدات کا حجم، 2 اعشاریہ چھ-پانچ ارب ڈالرس تھا۔ بھارت کی الیکٹرونکس برآمدات میں یہ اضافہ، معیاری بھارتی اشیاء کی بڑھتی غیر ملکی مانگ اور گھریلو پیداوار کی صلاحیت میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ موجودہ مالی سال میں اپریل سے دسمبر کے درمیان ملک کی الیکٹرونکس برآمدات میں 28 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 26 اعشاریہ ایک ایک ارب ڈالرس پر پہنچ گئے تھے۔ وہیں سال 2023-24 میں الیکٹرونکس برآمدات کا حجم، 20 اعشاریہ 3 ارب ڈالرس تھا۔
مرکز کی جانب سے پیداوار سے مربوط ترغیباتی اسکیم، PLI کی کامیابی کی بدولت، بھارت کی الیکٹرونکس اشیاء، ملک کی برآمدات میں سب سے تیزی سے جگہ بنانے والی مصنوعات بن گئی ہیں۔
الیکٹرونکس کے شعبے میں اسمارٹ فون برآمدات میں 45 فیصد بڑھوتری درج کی گئی ہے کیونکہ سرکردہ برینڈز جیسے Apple اور Samsung نے ملک میں اپنی مینوفیکچرنگ کا دائرہ بڑھایا ہے۔ PLI اسکیم اور حکومت کی جانب سے جلد منظوری دیئے جانے سے بھی اِس سلسلے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں