کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ملک بھر کے ایک ارب چھوٹے خوردہ کاروباریوں کی بہتری کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج نئی دلّی میں روزگار اور صارفین کی بہبود پر ای کامرس کے اثرات کے بارے میں رپورٹ پر افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے اِس بات پر زور دیا کہ ملک میں خوردہ کاروباریوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی ایسی ہے،جنہیں اپنے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے پختہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ پوری طرح ای کامرس پر انحصار نہیں کرسکتے اور لوگوں کو ان کی اور کاروبار کرنے ان کے روایتی طریقے کی حمایت کرنی چاہئے۔
Site Admin | August 21, 2024 2:34 PM
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ملک بھر کے ایک ارب چھوٹے خوردہ کاروباریوں کی بہتری کیلئے جامع کوششوں کی ضرورت پر زور دیا
