کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ ملک کی برآمدات رواں مالی سال کے آخر تک 800 ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ راجیہ سبھا میں وقفۂ سوالات کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایسا امکان ہے کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہوں گی کیونکہ ملک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اور یہ 2024-25 میں تقریباً 800 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کریں گی۔ انھوں نے اس ترقی کو عالمی تجارت میں ملک کے بڑھے ہوئے رول سے منسوب کیا جو کہ سامان اور خدمات کی برآمدات میں مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
Site Admin | February 7, 2025 9:46 PM
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ ملک کی برآمدات رواں مالی سال کے آخر تک 800 ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے
