کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج نئی دلّی میں Bharat Startup Knowledge Access Registry-BHASKAR کا آغاز کیا۔ BHASKAR بات چیت کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جو اسٹارٹ اَپس سرمایہ کاروں، مشیروں، خدمات فراہم کرنے والوں اور ضابطوں سے متعلق اداروں سمیت کاروباری ماحولیاتی نظام کو مرکزیت فراہم کرے گا، اصل دھارے میں لائے گا اور اہم متعلقہ فریقوں کے مابین تعاون میں اضافہ کرے گا۔
اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب گوئل نے تمام کاروباری افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں سے اسٹارٹ اَپس ماحولیاتی نظام میں بھارت کو ایک عالمی مرکز بنانے کی بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ BHASKAR باہمی طور پر منسلک ہونے، تعاون فراہم کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اسٹارٹ اَپس کی مدد کرے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم امید، خواہشات اور کامیابی سے ہمکنار کرے گا تاکہ اِس شعبہ میں حوصلہ افزا انقلاب کی شروعات کی جاسکے۔ صنعت اور داخلی کاروبار کو فروغ دینے کے محکمے DPIIT کے سکریٹری Amardeep سنگھ بھاٹیا نے بھی سبھی پر اِس بات کیلئے زور دیا کہ وہ BHASKAR کو ایک مضبوط پلیٹ فارم بنانے کیلئے اپنے نظریات پیش کریں، جس سے ملک میں اسٹارٹ اَپ تحریک کو جہت حاصل ہوگی۔
Site Admin | September 16, 2024 9:33 PM