کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن CII کے Ease of doing Business اور انضباطی امور کے پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل مرکزی حکومت اور CII دونوں کی جانب سے Ease of doing Busness سے متعلق کیے جانے والے اہم اقدامات کی تازہ صورتحال فراہم کرے گا۔ نئی دلّی میں اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے صنعت کے نمائندوں سے زور دے کر کہا کہ وہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے مستقل کوششیں کرتے رہیں۔جناب گوئل نے کہا کہ Jan Vishwas 2.0 بل کے تحت حکومت، مزید 300 قوانین کو ناقابل تعزیر بنانے کیلئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے CII سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے ارکان کو حساس بنائیں اور قانون کے جذبے کا احترام کریں۔
Site Admin | November 28, 2024 9:33 PM