کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آسٹریلیا کے اپنے دورے کے پہلے دن کئی میٹنگوں میں شرکت کی اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ کامرس اور صنعت کی وزارت کے مطابق جناب گوئل نے آسٹریلیا کی بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک کاروباری گول میز کانفرنس میں شرکت کی، جس میں آسٹریلیا اور بھارت کے اہم سی ای اوز موجود تھے۔ وزیر موصوف نے بھارت میں اونچی اور پائیدار اقتصادی نمو سے پیدا ہونے والے مواقع تلاش کرنے کے لئے آسٹریلیا کے کاروباری رہنماؤں کو مدعو کیا۔ انھوں نے آسٹریلیائی پنشن فنڈ کے سینئر نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران جناب گوئل نے بھارتی بازار میں ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے قابل تجدید توانائی، مینو فیکچرنگ، تعلیم، Fintech اور Agritech میں وسیع تر سرمایہ کاری کے لیے، حوصلہ افزائی کی۔x