کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں بھارت کے 43 ویں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر کوئلے اور کانوں کے محکمے کے وزیر جی کشن ریڈی نے بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں کانوں کی وزارت کے پویلین کا افتتاح کیا۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے، ITPO کے اشتراک سے متعلق جنرل مینجر شنکرا نند بھارتی نے بتایا کہ اِس سال کے میلے کا موضوع وِکست بھارت @2047 پر مبنی ہے اور جھارکھنڈ میلے کی توجہ والی ریاست ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہار اور اترپردیش پارٹنر ریاستیں ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 14 روز تک جاری رہنے والے اِس میلے میں چین، مصر، ایران، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ یہ میلہ آج سے 5 دنوں کیلئے تجارتی کاروبار کیلئے مخصوص ہوگا۔ اس کے بعد اسے عام لوگوں کیلئے 27 نومبر تک کھول دیا جائے گا۔×