ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 28, 2024 9:20 PM

printer

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جو کَل سے شروع ہو رہا ہے

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جو کَل سے شروع ہو رہا ہے۔ اِس دورے کا مقصد بھارت اور سعودی عرب کے درمیان جامع شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا اور تجارت، سرمایہ کاری نیز اقتصادی تعاون کی نئی جہتوں کی جستجو کرنا ہے۔ دورے کے دوران، جناب گوئل، ریاض میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی پہل کی آٹھویں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔وزیر موصوف کلیدی سعودی وزراء کے ساتھ توانائی کی تبدیلی، ڈیجیٹل تبدیلی اور تجارتی سہولیات میں اشتراکی کاوشوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جناب گوئل بھارت-سعودی جامع شراکت داری کونسل کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری کی کمیٹی کی دوسری وزارتی میٹنگ کی معاون صدارت کریں گے، جو زراعت، خوراک کے تحفظ، توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔وزیر موصوف بھارتی سفارتخانے میں ایک ضلع، ایک پروڈکٹ کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں