September 23, 2024 10:00 AM

printer

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان وزارتی کمیشن کی 19 ویں مشترکہ میٹنگ میں شرکت کے لیے، آج سے آسٹریلیا کا دورہ کریں گے

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان وزارتی کمیشن کی 19 ویں مشترکہ میٹنگ میں شرکت کے لیے، آج سے آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ جناب گوئل بدھ کو آسٹریلیا اور تجارت کے وزیر  Don Farrell کے ساتھ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران، دونوں ممالک باہمی معاشی تعلقات کو مزید بڑھانے کی غرض  سے مختلف طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کامرس اور صنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی تجارت کو مزید جہت فراہم کرے گا۔ یہ دورہ کاروباری رشتوں کی حوصلہ افزائی اور ترجیحات کے سیکٹروں میں کلیدی شراکت داری سمیت مینوفیکچرنگ، تعلیم، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور خلا کے شعبے کو فروغ دے گا۔

اپنے تین روزہ دورے کے دوران جناب گوئل ہند بحرالکاہل معاشی فریم ورک میٹنگ میں بھی ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں