کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ سبھی شعبوں میں بھارت کی ترقی سے، بین الاقوامی کامرس، ریسرچ اور سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ماحول پیدا ہوا ہے۔ آج صبح نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم نے بھارت کو ایک ڈیٹا سینٹر کے طور پر پیش کرتے ہوئے ملک میں انقلاب پیدا کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ Interconnected Grid Network کے آغاز اور سرمایہ داری کی ترقی میں ملک کی کنیکٹی وٹی میں انقلاب پیدا کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔
جناب گوئل نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ امریکہ اور برطانیہ میں حکومت تبدیل ہونے سے ان ملکوں کے ساتھ روابط میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد بھارت برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارت معاہدے پر بات چیت جاری رکھے گا۔x