کامرس اور صنعت کی وزارت کی طرف سے آج جاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت کی تھوک قیمتوں کے انڈیکس WPI پر مبنی افراطِ زر جنوری 2025 میں کم ہوکر دو اعشاریہ تین ایک فیصد ہوگئی ہے، جو دسمبر 2024 میں دو اعشاریہ تین سات فیصد تھی۔ تھوک قیمت کے اشاریے میں بنیادی اشیا کی سالانہ شرح، جنوری میں گھٹ کر چار اَعشاریہ چھ نو فیصد ہوگئی جو دسمبر میں چھ اعشاریہ صفر دو فیصد تھی۔ ایندھن اور بجلی کے شعبوں میں جنوری میں دو اعشاریہ سات آٹھ فیصد کی تفریط زر ہوئی جبکہ اِس سے پہلے یہ تین اعشاریہ سات نو فیصد کی تھی۔ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ WPI خوراک انڈیکس پر مبنی افراطِ زر کی سالانہ شرح پچھلے مہینے کے دوران گھٹ کر سات اعشاریہ چار سات فیصد ہوگئی ہے جو دسمبر میں آٹھ اعشاریہ آٹھ نو فیصد تھی۔
اِسی دوران، مصنوعاتی اشیا کے زمرے میں افراطِ زر پچھلے مہینے کے دو اعشاریہ ایک چار فیصد کے مقابلے بڑھ کر دو اعشاریہ پانچ ایک فیصد ہوگئی ہے۔
Site Admin | February 14, 2025 9:42 PM
کامرس اور صنعت کی وزارت کی طرف سے آج جاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت کی تھوک قیمتوں کے انڈیکس WPI پر مبنی افراطِ زر جنوری 2025 میں کم ہوکر دو اعشاریہ تین ایک فیصد ہوگئی ہے، جو دسمبر 2024 میں دو اعشاریہ تین سات فیصد تھی
