کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت دنیا میں جوتے چپل بنانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ نئی دلّی میں بھارت کے آٹھویں بین الاقوامی Footwear میلے کے افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اِس شعبے میں نمبر ایک ملک بنے۔
جناب پیوش گوئل نے امید ظاہر کی کہ سال 2030 تک بھارت کا Footwear شعبہ 50 ارب ڈالر کی برآمدات تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ سرکار اِس شعبے کی ترقی کے تئیں پابندِ عہد ہے اور ہر طرح کی تجویزوں اور نظریات پر غور کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے مینوفیکچررس کو یہ صلاح دی کہ وہ مختلف ملکوں کے ساتھ آزاد تجارت کے سمجھوتے سے فائدہ اٹھائیں۔
اِس تین روزہ Footwear فیسٹول کا اہتمام تجارت کے فروغ سے متعلق بھارتی تنظیم ITPO نے کیا ہے، جس میں تقریباً 200 نمائش کار حصہ لے رہے ہیں۔