کامرس اور تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یوروپی آزاد تجارت ایسوسی ایشن EFTA کے اہلکاروں کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک خاص بھارت EFTA ڈیسک کا آغاز کیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بھارت اور EFTA کی تجارت کے مابین ایک پل کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے کاروبار میں سہولت اور انظباتی رہنمائی حاصل ہوگی اور بھارت EFTA تجارت اور اقتصادی شراکتداری معاہدہ TEPA کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے بھارت میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ امید ہے کہ ملک میں اس سال کے آخری حصے میں تجارت اور اقتصادی شراکتداری معاہدہ کام کرنا شروع کر دے گا۔
Site Admin | February 10, 2025 9:50 PM
کامرس اور تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یوروپی آزاد تجارت ایسوسی ایشن EFTA کے اہلکاروں کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک خاص بھارت EFTA ڈیسک کا آغاز کیا ہے
